مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت انٹیلیجنس نے کہا ہے کہ مختلف کے مختلف شہروں میں امریکہ اور صہیونی حکومت کے جاسوسوں اور دہشت گردوں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے۔
وزارت کے مطابق، گرفتار کیے گئے ملزمان نے تہران کے 7 مختلف علاقوں میں "تخریبی اور دہشت گردی کی کارروائیاں" کی ہیں۔ ان کارروائیوں میں دو مساجد کو آگ لگانے، دو بسیجی اہلکاروں کی قتل اور ایک اہم موٹر وے کو بند کر دینے کے واقعات شامل ہیں۔
وزارت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا ہے تہران کے نواحی علاقے میں ایک کمپنی کے مالک کو گرفتار کیا گیا ہے جو ملازمین کو باقاعدہ منصوبے کے تحت شہر کے مختلف حصوں میں ہنگامے اور فسادات کے لئے بھیجتا تھا۔ کمپنی کے اندر سے بڑی مقدار میں آتش گیر مواد برآمد کیا گیا ہے۔ عدالتی حکم پر کمپنی کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحویل میں لے کر مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔
وزارت کے مطابق، ایک بڑا کنسیگمنٹ ٹیکنیکی اور الیکٹرانک آلات کو بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق، یہ سامان ایک علاقائی ملک سے آیا تھا۔
اس کنسیگمنٹ میں 100 لمبی ڈسٹنس والے ریسیور، 50 BTS سگنل بوسٹر، 743 5G مودم اور 799 نئی جنریشن کے موبائل فون شامل ہیں۔
آپ کا تبصرہ